تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:4

صوابی:ٹرانسپورٹروں کی ٹریفک پولیس کے رویہ کیخلاف ہڑتال کی دھمکی

جنگ نیوز -
صوابی...جنگ نیوز…ضلع صوابی کے گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے ضلع بھر میں ٹریفک پولیس کے ناجائز پرچوں اور جرمانوں کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے ضلع بھر میں پہیہ جام ،روڈ بلاک اورہڑتال کی دھمکی دی ہے ۔اس سلسلے میں صوابی ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی فضل انور ،نیاز خان اور سکندر وغیرہ نے مشترکہ بیان میں اس امر افسوس کا اظہار کیا ہے کہ ضلع صوابی میں ٹریفک پولیس نے ٹرکوں سمیت تما م گاڑیوں کو نہ صرف چالان کرتے ہیں اوربھاری جرمانے عائد کئے جاتے ہیں جس کی وجہ سے ضلع بھر میں ٹرانسپورٹروں اور عام لوگوں میں سخت تشویش پائی جاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر اس ناانصافی اور غیر قانونی اقدامات کا تدارک نہ کیا گیا تو ضلع بھر میں ہڑتال کریں گے لہٰذا ڈی پی او صوابی اور دیگر حکام بالا اس کا فوری نوٹس لیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.