تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:4

فنڈز کی کمی ،ریلوے اسٹیشنوں پر خفیہ کیمروں کی تنصیب کا منصوبہ التواء کا شکار

جنگ نیوز -
اسلام آباد...جنگ نیوز…فنڈز کی کمی کے باعث ملک بھر میں ریلوے اسٹیشنوں پر خفیہ کیمرے نصب کرنے کا منصوبہ بدستورالتواء کا شکار ہے اور راولپنڈی ،اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ ، فیصل آباد اورملتان سمیت اہم اور بڑے شہروں میں ریلوے اسٹیشنوں پر بھی تاحال خفیہ کیمرے نصب نہیں کئے جاسکے۔ ریلوے حکام کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے پیش نظرملک بھرکے ریلوے اسٹیشنوں پرخفیہ کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور کراچی کینٹ، روہڑی اور لاہور ریلوے سٹیشنوں پرخفیہ کیمرے نصب کردیئے گئے۔ دوسرے مرحلے میں لاہور اور راولپنڈی سمیت 12 اہم اضلاع میں واقع ریلوے اسٹیشنوں پر خفیہ کیمرے نصب کئے جانے تھے تاہم فنڈز کی کمی کے باعث منصوبے پرکام التواء کا شکارہے البتہ ریلوے اسٹیشنوں پر سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے اور ریل گاڑیوں میں بھی پولیس کے ساتھ کمانڈوز تعینات کردیئے گئے ہیں جبکہ ریلوے سٹیشنوں پر سکینرمشینیں بھی نصب کردی گئی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.