تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:16

کوئی بھی معاشرہ تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا،وزیر اعظم

جنگ نیوز -
اسلام آباد...جنگ نیوز…وزیر اعظم سید یوسف ر ضا گیلانی نے کہا ہے کہ تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا، تعلیم انقلاب کا پیش خیمہ اور جہالت اور ناخواندگی برائیوں کی جڑ ہے ،مالی مشکلات کے باوجود تعلیم کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے ،تعلیم کو فروغ دیکر ملک سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے ،اسلام آباد سٹاف کالونی میں ماڈل سکول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ گرلز اور بوائز ماڈل اسکول کا افتتاح یوم آزادی کے قریب ہونا اساتذہ ،والدین اور بچوں کے لئے اچھا شگون ہے ،وزیر اعظم نے کہا کہ مسلمانوں کی تاریخ علم اور روشنی سے بھری پڑی ہے اور بہت سے ڈاکٹروں اور سائنسدانوں نے دنیا میں نام پیدا کیا اور بعد ازاں مسلمانوں کی تنزلی کا سبب جہالت تھی ۔انہوں نے کہا کہ وزرائے اعلیٰ سے تعلیمی پالیسی کی ہم آہنگی کے لئے مذاکرات کررہا ہوں ہم تعلیمی کانفرنس بلائیں گے تا کہ پورے ملک میں یکساں نظام تعلیم لایا جا سکے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.