17 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:16
ٹیسٹ کرکٹ کا مستقبل خطرے میں ہے ، جیف بائیکاٹ
جنگ نیوز -
لندن…جنگ نیوز...انگلینڈ کے سابق اوپنرجیف بائیکاٹ نے ٹیسٹ کرکٹ کے مستقبل کو تاریک قرار دیا ہے۔ بائیکاٹ کے مطابق بھارت کی انگلینڈ کے ہاتھوں شکست پانچ دن کی کرکٹ کے لئے خطرناک ہے۔اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ بھارت کی انگلینڈ کے خلاف مایوس کن کارکردگی کی وجہ سے بھارت کے شائقین ٹی وی سیٹس بند کرکے کرکٹ کا وقتی طور پر بائیکاٹ کر رہے ہیں اور جب ایک روزہ یا ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ ہو گی تو وہ دوبارہ ذوق و شوق سے کرکٹ دیکھیں گے۔ بوائیکاٹ کے مطابق ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی بڑھتی ھوئی مقبولیت کی وجہ سے ٹیسٹ کرکٹ کی بقا مشکل ہے اور اسے بچانے کے لئے انہیں آئی سی سی کی کوششوں پر بھی اعتماد نہیں ہے۔