17 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:16
ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال کم ہو کر 2443 میگاواٹ ہو گیا
جنگ نیوز -
اسلام آباد…جنگ نیوز...ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال کم ہو کر 2445 میگاواٹ ہو گیا، شہروں میں سات اور دیہی علاقوں میں دس گھنٹے کی لوشیڈنگ جاری ہے۔،پیپکو ترجمان کے مطابق ملک میں اس وقت بجلی کی پیداوار 14558میگاواٹ جبکہ طلب 17001 میگاواٹ ہے اور بجلی کا شارٹ فال کم ہو کر2443 میگاواٹ رہ گیا ہے ،کراچی کو 690 میگاواٹ فراہم کی جارہی ہے ،ترجمان کے مطابق اس وقت ہائیڈل سے5869 تھرمل سے 2026 ،آئی پی پیز سے 6547 اور رینل پاور سے116 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے دوسری جانب شہروں میں 7 اور دیہی علاقوں میں دس سے 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے ۔