تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:16

لیبیا میں باغی دارالحکومت کے قریب پہنچ چکے ہیں ، نیٹو کا دعویٰ

جنگ نیوز -
برسلز …جنگ نیوز...مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے ایک اعلیٰ فوجی عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ لیبیا میں باغی دارالحکومت طرابلس کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں۔ نیٹو کے اعلیٰ عہدیدار کے مطابق گزشتہ کچھ دنوں میں باغیوں کی پیش قدمی اب تک کی سب سے بڑی زمینی پیشرفت ہے۔ لیبیا میں باغیوں نے طرابلس کے قریب دفاعی نکتہء نگاہ سے اہم دو شہروں زاویہ اور غریان پر قبضے کے دعوے کیے ہیں۔ باغیوں کی نیشنل ٹرانزیشن کونسل کے رہنما مصطفی عبدالجلیل کے بقول جنگ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوچکی ہے اور اگست میں قذافی کا زوال ہوجائے گا۔ نیٹو کے عہدیدار نے قذافی پر الزام عائد کیا کہ وہ مخالفین کے خلاف اسکڈ میزائلوں کا استعمال کررہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.