تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 اگست 2011
وقت اشاعت: 13:46

امریکا میں موٹر سائیکل سواروں کی سب سے بڑی ریلی کا انعقاد

جنگ نیوز -


نیویارک…این جی ٹی...ہر سال کی طرح اس سال بھی امریکا میں دنیا کی سب سے بڑی موٹر سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا۔امریکی ریاست ساؤتھ ڈیکوٹا کے شہر Sturgisمیں ہونے والی Black Hills Motor Classicنامی اس ریلی کا انعقاد ہر سال اگست میں کیا جاتا ہے جس میں تقریباً5لاکھ موٹر سائیکل سوار اپنی جدید و قدیم ماڈلز کی موٹر سائیکلوں کیساتھ شرکت کرتے ہیں۔اس سال بھی اس ریلی کا انعقاد8سے 14اگست تک کیا گیاجس میں امریکاکی مختلف ریاستوں سمیت دنیا بھر سے موٹر سائیکل سواروں نے حصہ لیا اور مختلف ایونٹس میں اپنی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.