17 اگست 2011
وقت اشاعت: 13:46
سب سے بڑا ور مہنگا آئی فون4کا کور نمائش کیلئے پیش
جنگ نیوز -
لاس ویگاس…این جی ٹی...امریکی ریاست نیواڈا کے شہر لاس ویگاس میں دنیا کا سب سے بڑا اور مہنگا آئی فون4کا کورنمائش کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔لاس ویگاس کی Miracle Mileنامی دکانوں پر نمائش کے لیے رکھے گئے آئی فون4کے اس دیو ہیکل کور پر300سے زائد Swarvoskiکرسٹلز جڑے ہوئے ہیں۔دنیا کے سب سے بڑے اور مہنگے کور کی حیثیت سے سامنے آنے والے آئی فون4کے کرسٹلز جڑے اس کیس کی قیمت40ہزار ڈالر مقرر کی گئی ہے۔