تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 اگست 2011
وقت اشاعت: 13:57

فریدہ پنٹو نئی ہالی ووڈفلمTrishna میں ایک دیسی لڑکی کے روپ میں

جنگ نیوز -


ممبئی…این جی ٹی...ہالی ووڈ کی آسکر ایوارڈ یافتہ فلم سلم ڈاگ ملینئیر سے عالمی شہرت حاصل کر نے والی اداکارہ فریدہ پنٹو اپنی نئی ہالی ووڈ فلم Trishnaمیں ایک دیسی لڑکی کے روپ میں نظر آئیں گی۔ہالی ووڈ ڈائیریکٹرMichael Winterbottomکی یہ فلم ایک نامور ناول سے ماخوذ ہے جس میں کچھ ردوبدل کر کے موجودہ بھارت کے لحاظ سے تبدیل کیا گیا ہے۔اس رومانوی فلم میں فریدہ ایک آٹو رکشہ ڈرائیور کی بیٹی کا کر دار اداکر رہی ہیں جو ایک نوجوان کی محبت میں گرفتارہو جاتی ہے ۔واضح رہے کہ اس فلم کاپریمئیر ستمبر میں ٹورنٹوفلم فیسٹیول میں پیش کیا جائے گا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.