17 اگست 2011
وقت اشاعت: 13:57
اکشے کمارکا اپنی پروڈکشن "اسپیڈی سنگھ"کیلئے آئٹم نمبر
جنگ نیوز -
ممبئی…این جی ٹی...گذشتہ دنوں جہاں عامر خان نے اپنی ہوم پروڈکشن فلم "دہلی بیلی"کے لیے آئٹم گانا "ٰ I Hate You"عکسبند کرواکر اپنی فلم کے لیے کچھ نیا کر دکھانے کی کوشش کی وہیں اب اکشے کمار بھی عامر کے نقشِ قدم پر چل پڑے ہیں۔اکشے کمار نے بطور پروڈیوسر اپنی پہلی ہالی ووڈ فلم "اسپیڈی سنگھ" کے لیے گریمی ایوارڈ یافتہ امریکی ریپرLudacrisکے ساتھ ایک آئٹم گانا عکسبند کروایا ہے۔بھارتی اداکاروں نے ورمانی اور انوپم کھیر سمیت کئی ہالی ووڈ اداکاروں پر مشتمل اس فلم میں جہاں کئی ہپ ہاپ آرٹسٹوں نے موسیقی کے شعبے میں کمال دکھایا ہے وہیں خود اکشے کمار بطور ہپ ہاپ آرٹسٹ اس فلم میں مہمان اداکار کی حیثیت سے بھی جلوہ گر ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ اکشے کمار کی یہ پہلی ہالی ووڈ فلم 23ستمبر کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائیگی جسکے بھارتی ورژن کوSpeedy Singhکا نام دیا گیا ہے۔