17 اگست 2011
وقت اشاعت: 14:42
کراچی:بھیم پورہ میں تین دھماکے،علاقہ مکینوں میں شدید خوف و ہراس
جنگ نیوز -
کراچی...کراچی اولڈ سٹی ایریا میں3دھماکے سنے گئے ہیں جس کی آواز دور دور تک سنی گئی،پولیس دھماکے کی نوعیت کے بارے میں تفتیش کر رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق بھیم پورہ میں سالار کمپاؤنڈ میں تین متواتر دھماکوں کی آواز سنی گئی ۔ذرائع کا ابتدائی معلومات کے تحت کہنا ہے کہ نا معلوم مقام سے3راکٹ فائر کئے گئے جوکراچی اولڈ سٹی ایریا بھیم پورہ کے علاقے سالار کمپاؤنڈ میں گرے تاہم کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔