17 اگست 2011
وقت اشاعت: 14:53
ڈی جی ایف آئی اے تحسین شاہ نے اپنا استعفیٰ رحمان ملک کو پیش کر دیا
جنگ نیوز -
اسلام آباد...ڈی جی ایف آئی اے تحسین شاہ نے اپنا استعفیٰ رحمان ملک کو پیش کر دیا ہے انہوں نے استعفیٰ کا جواز پیش کیا ہے کہ وہ جونیئرافسر(ظفر قریشی) کے ماتحت کام نہیں کر سکتے اورمستعفی ہو رہا ہوں۔واضح رہے کہ آج این آئی سی ایل اسکینڈل کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران ڈی جی ایف آئی اے تحسین شاہ نے استعفیٰ پیش کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ وہ جونیئر کے ماتحت کام نہیں کرسکتا، اس لئے مستعفی ہورہا ہوں جس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ وہ عدالت کو استعفے کی دھمکیاں نہ دیں اور جاکر کیس کی تفتیش کریں اور استعفیٰ دینا بھی ہو تو متعلقہ حکام کو جاکر دیا جائے۔