17 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:42
کراچی:بھیم پورہ میں دھماکے، گینگ وار میں تصادم،9افراد زخمی
جنگ نیوز -
کراچی...بھیم پورہ میں گینگ وارکے دوگروپوں میں تصادم کے نتیجہ میں کم از کم9 افراد کے زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں میں خواتین اورایک بچہ بھی شامل ہے جبکہ لڑائی کا سلسلہ اب بھی جاری ہے ۔گینگ وارکے دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر دستی بم اورراکٹوں سے حملے کئے جس کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے ۔زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔