تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:53

کراچی اسٹاک میں محدود تیزی،انڈیکس گیارہ ہزار 269پوائنٹس پر بند

جنگ نیوز -


کراچی...کراچی اسٹاک ایکس چینج میں دوسرے روز بھی محدود پیمانے پر تیزی رہی اور انڈیکس گیارہ ہزار دو سو پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔ بدھ کوکاروبار کا آغاز منفی ہوا مگر ریفائنریز میں خریداری نے مارکیٹ کو سہارا دیا۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس36 پوائنٹس اضافے کے ساتھ گیارہ ہزار269 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کاروباری حجم چار کروڑشیئرز رہا۔ سب سے زیادہ کام فاطمہ فرٹیلائزر کے شئیر میں ہواجس کی قیمت ایک روپے اضافے کے ساتھ 16 روپے32 پیسے ہوگئی۔ دوسری جانب کے ایس ای تھرٹی انڈیکس 20 پوائنٹس اضافے کے ساتھ دس ہزار770 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق مارکیٹ میں اتار چڑھاوٴ کا یہ سلسلہ مزید ایک دو روز جاری رہ سکتا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.