تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:53

پنجاب میں ڈینگی کے مزید70کیسز کا اضافہ،کل تعداد180ہوگئی

جنگ نیوز -


لاہور..…پنجاب میں ڈینگی بخار کے 70 نئے کیسز کا اضافہ ہوا ہے جن میں 64 مریضوں کا تعلق لاہور سے ہے، صوبے میں مریضوں کی کل تعداد 180 ہوگئی۔محکمہ صحت کے مطابق لاہور میں ڈینگی کے مزید 64 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ فیصل آباد میں دو، گوجرانوالہ،گجرات، سرگودھا اورحافظ آباد میں ایک ایک مریض سامنے آیا ہے،پنجاب میں ڈینگی کے 70 نئے کیسز سامنے آنے سے مریضوں کی کل تعداد 180 ہوگئی ہے۔ای ڈی او ہیلتھ لاہور کا کہنا ہے کہ 19 اگست تک شہر بھر میں اسپرے کا پہلا راوٴنڈ مکمل ہوجائے گا، محکمہ صحت نے تمام سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی بخار کے مریضوں کے علاج معالجے کیلئے مفت سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.