17 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:53
پیپلز پارٹی کو ایک مرتبہ پھر سیاسی شہادت کا رتبہ نہیں دینا چاہتے،منور حسن
جنگ نیوز -
کراچی...امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کاکہنا ہے کہ حکومت کو مدت پوری کرنے دی جائے،وہ نہیں چاہتے کہ پیپلز پارٹی کو ایک بار پھرسیاسی شہید بننے کا موقع ملے۔ادارہ نورحق کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب میں سیدمنور حسن نے بتایاکہ ایم کیوایم ساتویں بارحکومت میں شامل ہورہی ہے،انہوں نے الزام لگایاکہ ایم کیوایم والوں کے جرائم اتنے زیادہ ہیں کہ وہ حکومت سے باہرایک دن نہیں رہ سکتے،امیرجماعت اسلامی نے کہاکہ اگرعوام نے حکومتی اتحادیوں کودوبارہ ووٹ دیاتوجرائم اوربھتہ خوری مزید بڑھے گی۔سیدمنور حسن نے مزید کہاکہ وہ پیپلز پارٹی کوپھر سیاسی شہید نہیں بناناچاہتے،موجودہ حکومت کی مدت پوری ہوئی تونواز شریف بھی مدت پوری کرسکیں گے،ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی، ایم کیوایم، اور اے این پی نے قوم کو لاشوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔