17 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:12
مسلم لیگ ن نئے صوبوں کیخلاف نہیں، مشاہداللہ
جنگ نیوز -
لاہور…مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات سینیٹر مشاہداللہ نے کہاہے کہ نوازشریف نے صرف الیکشن جلد کرانے کا مطالبہ کیا ہے ،وہ غیر آئینی طریقے سے حکومت بدلنے کا مطالبہ نہیں کر رہے، اگر کوئی غیر آئینی طریقے سے حکومت ہٹائے گا تو وہ اس کی مزاحمت کریں گے۔لاہور میں افطار پارٹی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نئے صوبوں کیخلاف نہیں،لیکن صوبے لسانی بنیادوں پر نہیں بننے چاہئیں،سینیٹر مشاہداللہ نے کہا کہ حکومت کی نئے صوبے بنانے کی کوئی نیت نہیں،یہ صرف انتخابی حربے ہیں،مسلم لیگ ن کے سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ وزارتیں لینے یا دینے سے کبھی کوئی مسئلہ حل نہیں ہوتا،کراچی میں لوگوں کا خون بہہ رہا ہے،حالات حکومت کے کنٹرول میں نہیں،لیکن وہاں اقتدار کی بندر بانٹ جاری ہے۔