17 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:12
کھارادر میں ہوٹل پر فائرنگ، سابق ایم این اے واجہ کریم داد جاں بحق
جنگ نیوز -
کراچی…کھارادر کے علاقے میں ہوٹل میں بیٹھے افراد پر مسلح افراد کی فائرنگ سے سابق ایم این اے اور پیپلز پارٹی کے راہنما واجہ کریم دادبلوچ ساتھی سمیت جاں بحق ہو گئے۔واجہ کریم داد دوستوں کے ہمراہ فطار کے لئے ہوٹل میں ساتھیوں کے ساتھ بیٹھے تھے کہ مسلح افراد کی فائرنگ سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ سابق ایم این اے ساتھیوں کے ہمراہ کھارادر میں واقع ہوٹل پر بیٹھے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں واجہ کریم داد بلوچ ساتھی سمیت جاں بحق ہو گئے۔