تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:12

گورنر سندھ کی وزیر اعظم سے ملاقات،مفاہمتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق

جنگ نیوز -


کراچی…گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی جس میں پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم کے درمیان مفاہمتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔وزیراعظم ہاوٴس میں ہونے والی ملاقات میں گورنر سندھ نے سیاسی حالات اور کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر وزیراعظم سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ذرائع کا کہناہے کہ ملاقات میں سندھ کی سیاسی اور کراچی میں امن وامان کی صورت حال پر غور کیا گیا اور اس حوالے سے مشترکا حکمت عملی پر اتفاق کیاگیا ہے۔ ملاقات میں دونوں طرف سے سیاسی ہم آہنگی بہتر بنانے اور مفاہمتی عمل جاری رکھنے کا بھی عزم کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہناہے کہ ملاقات کے دوران کراچی میں قیام امن کے لیے صدر زرداری کی جانب سے اعلان کردہ کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد یقینی بنانے پر بھی اتفاق کیاگیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.