تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:12

نواز شریف ذمہ دارانہ رویہ اختیار کریں،گورنر پنجاب

جنگ نیوز -
لاہور… پنجاب کے گورنر سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف جیسے لیڈر کو ذمے دارانہ رویہ اختیار کرنا چاہیے،وہ اپنے صوبے میں بلدیاتی الیکشن تو کروا نہیں رہے،لیکن قومی انتخابات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔لاہور میں افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے لاہور میں کشمیر کی ایک نشست کے حوالے سے لکھ کر دے دیاکہ وہ یہاں الیکشن نہیں کروا سکتے،ہم پوچھتے ہیں کہ وہ قومی انتخابات کیسے کرائیں گے،گورنرپنجاب نے کہا کہ لانگ مارچ غیر آئینی حکومت اور مارشل لاء کیخلاف کئے جاتے ہیں،نواز شریف کس غیرآئینی حکومت کیخلاف لانگ مارچ کریں گے،انہوں نے کہا کہ نواز شریف جوش خطابت میں بہت ساری باتیں کہتے ہیں،جن میں سے متعدد سیاسی بیان ہوتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.