17 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:12
لاہور کینٹ اسٹیشن پر کھڑی بوگی میں آتشزدگی،بوگی مکمل تباہ
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور کے کینٹ ریلوے اسٹیشن پر کھڑی ٹرین کی بوگی آگ لگنے سے تباہ ہو گئی،فائر بریگیڈ عملے کے مطابق کینٹ اسٹیشن پر ڈیڑھ ماہ سے کھڑی ٹرین کی بوگی میں اچانک پراسرار طور پر آگ بھڑک اٹھی،آگ پر قابو پا کر اسے دوسری بوگیوں تک پھیلنے سے روک دیا گیا تاہم ایک بوگی مکمل طور پر جل گئی ، مسافروں کا کہنا تھا کہ بوگیوں میں آگ کا لگنا معمول بن چکا ہے ،اس ہفتے بوگیوں میں آگ لگنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے، ریلوے حکام کی جانب سے آگ لگنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔