تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:24

متحدہ قومی موومنٹ کی افطار پارٹی ،بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت

جنگ نیوز -


کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام نائن زیرو کے قریب جناح گراؤنڈ پر بدھ کی شام افطار پارٹی کا انتظام کیا گیا ، جس میں وزیراعلیٰ سندھ سمیت سیاسی رہنماؤں،ایم کیوایم سمیت دیگر جماعتوں کے اراکین پارلیمنٹ،شہر کے صحافیوں، فنکاروں ،ادیبوں ،شاعروں، دانشوروں ،علماء،مذہبی رہنماؤں، ماہرین تعلیم اور اساتذہ ،ٹی وی اینکرز سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔شہر کی کشیدہ صورتحال کے باوجود اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کی افطار پارٹی میں شرکت سے خوشگوار حیرت کا اظہار بھی کیا جارہا تھا، جبکہ شرکاء کی تعداد کے لحاظ سے یہ بھی کہا جارہا تھا کہ اب تک شہر میں ہونے والی یہ سب بڑی افطار پارٹی ہے۔افطار پارٹی میں شریک ہونے والوں کا ااستقبال ایم کیو ایم کی رابطہ کے ڈپٹی کنوینرز ڈاکٹر فاروق ستار،انیس احمد قائم خانی،ڈاکٹر صغیر انصاری ،رضا ہارون،عامر خان کے علاوہ اراکین پارلیمنٹ و سندھ اسمبلی کے ممبران ڈاکٹر ندیم احسان ، کرنل طاہر مشہدی، معین خان، مقیم عالم ، میڈیا کمیٹی کے رہنماؤں واسع جلیل، سید سیف عباس ، قمر منصور اور دیگر کرتے رہے۔افطار سے تھوڑی دیر قبل جب وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ ،وزیرداخلہ منظور وسان،وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن اور اسپیکر سندھ اسمبلی نثار احمد کھوڑو تقریب میں پہنچے تو صحافیونے انھیں گھیر لیا اور ملک بالخصوص سندھ کی صورتحال اور ایم کیو ایم کی دوبارہ حکومت میں شمولیت سے متعلق سوالات کیے۔دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت میں شمولیت سے متعلق جب بھی کوئی پیش رفت ہوئی تو سب سے پہلے عوام اور میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔اس موقع پر مسلم لیگ ق اور فنکشنل لیگ کے رہنماؤں امتیاز شیخ ، حلیم عاد ل شیخ اور دیگر بھی موجود تھے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.