تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:24

یونان :مسلم لیگ(ن) کی جانب سے افطار ڈنرکا اہتمام

جنگ نیوز -
ایتھنز… سکندرریاض چوہان… یوم آزادی کے حوالے سے مسلم لیگ کے قائدمیاں محمد نواز شریف کی خصوصی ہدایت پرچوہدری اعجاز احمد کی رہائشگاہ پرایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ورکرز اور عہدیداروں نے بھر پور شرکت کی ۔تقریب کا اغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت محمد افتخار نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبو لﷺ یوسف چوہدری نے پیش کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ آج کا دن پاکستان کی تاریخ کا ایک اہم دن ہے اور 14اگست 1947ئکو مسلمانان ہند کو اللہ تعالی نے پاکستان کی صورت میں ایک عظیم تحفے سے نواز ا ۔ آزادی کے وقت پاکستان کو بہت سی مشکلات کا سامنا تھا لیکن پاکستان مسلم لیگ کے قائدین کی مدبرانہ قیادت میں اس مشکل حالات میں صرف پانچ چھ سالوں میں پاکستان اپنے پیروں پر کھڑا ہوگیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دوسری آزادی 28مئی کو ملی جب ہمارے قائد نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بناکر عالم اسلام کاپہلا ایٹمی ملک بنادیا۔مقررین نے کہا کہ میاں نواز شریف ایک محب وطن اور مخلص لیڈر ہیں اس لئے تو وہ کبھی مغربی طاقتوں کے سامنے نہ جھکے اور اس کی سزا یہ ملی کو میاں صاحب کو جلاوطنی کی سزا کاٹنی پڑی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت بھی اس طرح کی یکجہتی کی ضرورت ہے جو آج سے 65سال پہلے تھی بلکہ آج کا دور اس کے مقابلے میں کئی کٹھن اور سخت ہے اس لئے پاکستانی عوام اور خاص کر مسلم امہ کو اس پہ سنجیدگی سے غور کرنا ہوگا۔تقریب سے خطاب کرنیوالوں میں مسلم لیگ ن یونان کے صدر چوہدری اعجاز احمد ،جنرل سیکریٹری کاشف عزیز بھٹہ ،ایڈیشنل سیکریٹری احسان اللہ خان ،راجہ آصف کیانی ،موسی ٰخان اورامتیاز عالم جعفری شامل تھے۔اس موقع پر چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ن یونان راجہ سجیل ظفر کیانی نے بذریعہ ٹیلی فون اپنے ایک پیغام میں مسلم لیگی کارکنان،عہدیداران اور یونان میں مقیم پاکستان برادری کو جشن آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ۔ چوہدری اعجاز احمد صدر پاکستان مسلم لیگ ن یونان نے بتایا کہ عید الفطر کے مبارک موقع پر مسلم لیگ ن یونان ایک عید ملن پاری کا اہتمام بھی کرئے گی ۔تقریب میں خصوصی شرکت کرنیوالوں میں مہر عباس ،ملک عدنان پہلوان،میاں وقار لادیاں ،ناصر جسوکی ،راجہ یوسف ،اسرار الحق ببلی،محبوب نواز چیمہ،ماسٹر الیاس اور دیگر شامل تھے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.