تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:24

صدر زرداری کا مختصر دورہ بحرین، شاہ حماد سے ملاقات

جنگ نیوز -


اسلام آباد…صدر آصف علی زرداری نے بحرین میں شاہ حماد بن عیسی الخلیفہ سے ون آن ون ملاقات کی اور مشرق وسطی سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے بحرین کا مختصر دورہ کیا۔ بحرین کے شاہ حماد بن عیسی الخلیفہ سے ملاقات کے دوران دونوں رہ نماوں نے اقتصادی روابط کیذرائع باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ خطے میں استحکام اور امن قائم کرنے سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، کمرشل اور ثقافتی شعبوں میں نئے مواقع تلاش کرنے پر زور دیا گیا۔ صدر آصف زرداری نے بحرینی بزنس کمیونٹی کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے پر زور دیا۔ دونوں رہ نماؤں کی ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ، خطے کی صورتحال خصوصا مشرق وسطی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.