تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:35

پشاور:بیوی اور بچوں کی بازیابی کیلئے چیف جسٹس سے اپیل

جنگ نیوز -
پشاور…پشاور کے علاقے نوتھیہ کے رہائشی ندیم نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ سے اپیل کی ہے کہ اس کی بیوی اور بچوں کو بازیاب کیا جائے جنہیں اس کے سسر نے زبردستی اپنے گھر میں رکھا ہوا ہے۔پشاور میں جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے ندیم کا کہنا تھا کہ 18 ماہ قبل گھریلو تکرار پر اس کا سسر اپنی بیٹی اور بچے کو ساتھ لے گیا اور تکرار کو انا کا مسئلہ بنا کر اس کی بیوی بچے کو واپس کرنے سے انکار کر رہا ہے۔ندیم کا کہنا ہے کہ اپنے بیوی کو راضی کرنے کے لئے وہ بار بار سسر ال جا چکا ہے تاہم سسر مصالحت کی راہ میں رکاوٹ بنا ہوا ہے۔ ندیم کا کہنا تھا کہ اس نے اپنا مقدمہ عدالت میں دائر کر دیا ہے۔ انھوں نے پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے اپیل کی ہے کہ اس کے مقدمے کی سماعت فوری شروع کروائی جائے اور اسے اس کی بیوی اور بچہ واپس دلایا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.