تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:35

روسی صدر اورپوٹن کی غیر اعلانیہ ملاقات،پورے دن اکٹھے رہے

جنگ نیوز -


ماسکو …روس میں آجکل دو اعلیٰ سرکاری عہدیداروں وزیرِ اعظم اور صدر کے درمیان رسہ کشی کی خبریں تیزی سے پھیل رہی ہیں اور کہا یہ جارہا ہے کہ اگلے صدراتی انتخابات میں یہ دونوں ممکنہ طور پر ایک دوسرے کے مدِ مقابل کھڑے ہونگے۔تاہم حال ہی میں دمتری میددیو اور ولادیمیر پیوٹن نے آپس کے اختلافات کی خبروں کو غلط ثابت کرتے ہوئے ایک غیر اعلانیہ ملاقات کی ہے۔پورا دن جاری رہنے والی اس ملاقات میں روس کے دنوں اعلیٰ عہدیدران خوشگوار موڈ میں نظر آئے اور ناصرف انہوں نے ایک ساتھ دریائے Volga میں مچھلیوں کا شکار اور کشتی رانی کی بلکہ غوطہ خوری کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے زیرِ آب جاکر تصاویر بھی کھینچیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.