17 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:35
آسٹریا: ڈھائی ہزارفٹ کی بلندی پرتواز ن بر قرار رکھنے کا کارنامہ
جنگ نیوز -
ویانا…زندگی ہر انسان کو عزیز ہو تی ہے لیکن دنیا میں ایسے نڈر لوگ بھی مو جود ہیں جو اپنی جا ن کو ہتھیلی پر رکھ کرمشکلات کا سامناکر تے ہیں۔ایسی ہی مثا ل اس آسڑین نو جوان کی ہے جس نے آسٹریا کی بلند ترین دو چٹانو ں کے درمیان2600 فٹ کی بلندی پربا ریک رسی کے اوپر بغیر کسی سہارے کے جسمانی تواز ن بر قرار رکھ کر چلنے کا کارنا مہ سر انجام دیا ہے۔23سالہ Michael Kemeter نے ایک انچ چوڑی رسی کے اوپر چلتے ہو ئے بغیر کسی خوف اور نقصان کے 150فٹ کے فاصلے کو کا میابی سے طے کیا جو کہ اس کی مہارت کا منہ بو لتا ثبوت ہے۔