17 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:35
لیڈیز ورسز رکی بھل میں رنویر سنگھ سات کردار ادا کریں گے
جنگ نیوز -
ممبئی …یش راج بینر تلے بننے والی فلمLadies V/S Ricky Bahlمیں انوشکا کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرنے والے رنویر سنگھ اس فلم میں دراصل سات کردار ادا کریں گے۔ بالی وڈفلم "بینڈ باجا بارات" کی کامیاب فلمی جوڑی انوشکا شرما اور رنویر سنگھ کو یش راج نے اپنی پرڈیوس کردہ رومانٹک کامیڈی فلمLadies V/S Ricky Bahl میں ایک بار پھرساتھ کاسٹ کیاہے ۔فلم میں بیک وقت سات کردار نبھانے کے حوالے سے رنویر شدید ٹینشن کا شکار ہیں اور انکی راتوں کی نیند اڑگئی ہے کیونکہ وہ رات رات بھر کروٹیں لیتے یہی سوچتے رہتے ہیں کہ کس کردار کو وہ کس طرح اچھے انداز میں ادا کرسکتے ہیں۔واضح رہے کہ یہ رومانٹک کامیڈی فلمLadies V/S Ricky Bahl اس سال دسمبر میں عام نمائش کے لیے پیش کردی جائیگی تاہم یہ تو آنے والا وقت اور فلم ہی بتائے گی کہ رنویر نے اپنے تمام کرداروں کیساتھ کس حد تک انصاف کیا ہے۔