تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:35

کیل دماغ میں گُھس جانے کے باوجود بچ جانے والا امریکی

جنگ نیوز -


واشنگٹن …انسان کی زندگی و موت اوپر والے کے ہاتھوں میں ہوتی ہے جس کا وقت اور مقام کوئی بڑے سے بڑا حادثہ بھی نہیں بدل سکتا۔ایسا ہی ایک منظر گذشتہ دنوں امریکی ریاست ٹیکساس میں دیکھنے کو ملا جہاں ایک مزدور کے دماغ میں حادثاتی طور پر چار انچ کا کیل گُھس گیا۔تعمیراتی کاموں میں مصروف اس مزدور کو ایک کیل لگانے کی ایک بند مشین پکڑائی گئی جس میں سے اچانک ایک کیل فائر ہوکر اس دماغ میں کُھب گیا۔گو اس وقت مزدور نے شاید اپنی زندگی کی آخری سانسیں گننا شروع کردی تھیں تاہم اسے فوری اسپتال پہنچادیا گیا جہاں ایمرجنسی سرجری کے ذریعے اسکے دماغ میں گھسا کیل نکال دیا اور اب وہ تیزی سے صحتیابی کی طرف گامزن ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.