تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 اگست 2011
وقت اشاعت: 3:28

ْکراچی:رات 12 سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد17 ہوگئی

جنگ نیوز -


کراچی .. . . . . .. . ماہ مبارک میں بھی کراچی میں قتل عام کا سلسلہ بند نہ ہو سکا۔آج رات فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں اب تک مزید 17 افراد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے جبکہ لیاری میں دستی بم سے حملہ بھی کیا گیا گذشتہ روز بھی سابق رکن قومی اسمبلی سمیت 16 افراد مارے گئے تھے۔پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاوٴن سیکٹر 19 ڈی سے تین لاشیں ملیں۔ مقتولین کو اغوا کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور پھر گولیاں ماریں گئیں۔ان میں سے ایک لاش میراں ناکا فائر اسٹیشن کے اسٹیشن آفیسر لیاقت ظفر فاروقی کی ہے جبکہ دو لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق لیاقت ظفر فاروقی کو میراں ناکا فائر اسٹیشن سے فائر مین محمد عرفان کے ساتھ اغوا کیا گیا تھا۔ بلدیہ ٹاوٴن میں ہی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور چار افراد زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق بلدیہ ٹاون نمبر چار میں وقفے وقفے سے شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ بلدیہ ٹاوٴن پولیس اسٹیشن پر بھی فائرنگ کی گئی تاہم کوئی زخمی نہیں ہوا۔ منگھو پیر کے علاقے سے بھی ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے۔ رنچھوڑ لائن میں ایک پارک کے قریب دستی بم پھینکا گیا تاہم بم پھٹنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ گارڈن کے علاقے سے 2 جبکہ لیاری سے مزید 4 افراد کی بوری بند لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں تشدد کے بعد ہلاک کیا گیا ہے۔شیر شاہ پنکھا ہوٹل کے قریب سے 4 جبکہ ماڑی پور ٹرک اڈے کے قریب سے2 لاشیں ملی ہیں۔گزشتہ روز بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ ، راکٹ اور دستی بم کے حملوں میں پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے واجہ کریم داد سمیت 16 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ لیاری اور اس سے ملحقہ اولڈ سٹی ایریاز میں کشیدگی برقرار ہے۔ کشیدگی والے بعض علاقوں میں رینجرز اہل کار تعینات کردیئے گئے ہیں۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.