تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 اگست 2011
وقت اشاعت: 22:11

صدرزرداری کی شاہ بحرین سے ون آن ون ملاقات

اے آر وائی - مناما: صدر آصف علی زرداری اورشاہ بحرین، حماد بن عیسی ال خلیفہ نے اقتصادی تناظر کے پیش نظر دوطرفہ تعلقات کے فروغ اورخطے سے متعلق امورپرایک دوسرے کے شانہ بشانہ رہے کرکام کرنے پراتفاق کیا ہے۔ شاہ بحرین سے ون آن ون ملاقات میں صدرزرداری نے شاہ بحرین کی عوام کامعیارزندگی بہتربنانے کیلئے خدمات کوسراہا اورکہا کہ پاکستان بحرین سے اپنے تعلقات کوانتہائی اہمیت کاحامل قراردیتا ہے ان تعلقات کوپاک بحرین دوستی کاحقیقی معنوں میں عکاس ہونا چاہئے۔دونوں ممالک عوام کی بہبودکیلئےتجارتی،کمرشل ،روایتی دفاعی اورکثیرالجہتی پارٹنرشپ پراپنی توجہ مرکوزکریں۔



دونوں سربراہوں کے درمیان ،دہشتگردی کے معاملے اورمشرق وسطی کی صورتحال پرتبادلہ خیال ہوا۔ صدرزرداری کاکہناتھا کہ پاکستان مشرق وسطی سمیت بحری میں امن کے مستقل قیام کاخواہاں ہے۔ اس سلسلے میں اپنی جہدوجہد جاری رکھے گا۔ بحرین کی موجودہ اقتصادی ترقی اورسیاسی استحکام موجودہ حکومت کامرہون منت ہے، صدرزرداری نے کہا کہ مشرق وسطی میں پروان چڑھنے والی صورتحال کے پیش نظر امہ کومتحد ہو کرآگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔



صدرزرداری نے بحرین کے سرمایہ کاروں کوپاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے مہیاسازگارماحول سےا ستفادہ کرنے کی پیشکش کی۔ شاہ بحرین کے محل میں ہونیوالی ملاقات میں دونوںممالک کے سربراہان کاکہناتھا کہ مشترکہ مقاصد کے حصول کیلئے کاروباری طبقے کوبھرپورسہولیات فراہم کی جائیں گی اوردونوں ممالک ،بھائی چارے کی بنیادپرمختلف شعبوں میں تیزترتعاون کے فروغ کوممکن بنائیں گے۔



اس سے قبل جب صدرمملکت بحرین پہنچے تو شاہ بحرین نے اعلی حکام سمیت خود ان کااستقبال کیا۔ بعدازاں شاہ بحرین نے اپنے محل میںصدرآصف علی زرداری کے اعزازمیں افطار ڈنربھی دیا۔ صدارتی ترجمان فرحت اللہ نے میڈیاکوبتایا ہے کہ صدرآصف علی زرداری یہ دورہ شاہ بحرین کی دعوت پرکررہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.