18 اگست 2011
وقت اشاعت: 3:39
روس:وزیراعظم پیوٹن ائرشو کی تیاریاں دیکھنے پہنچ گئے
جنگ نیوز -
ماسکو . . . .. . . .روس کے وزیراعظم ولاڈیمیر پیوٹن روسی ائر شو کی تیاریاں دیکھنے پہنچ گئے جہاں انہوں نے اعلان کیا ہے کہ ایوی ایشن صنعت کی بھرپور سپورٹ کی جائے گی۔ماسکو کے قریبی روسی ائرفیلڈ میں اگلے ہفتے ہونے والے ائرشو کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں۔ وزیراعظم پیوٹن جب وہاں پہنچے تو انہوں نے ٹی ففٹی جنگی طیاروں کی پہلی عوامی پرواز کا مظاہرہ بھی دیکھا۔اس موقع پر اپنے خطاب میں پیوٹن کا کہنا تھا کہ اس ائرشو سے ایک ارب ڈالر کے سودوں کا امکان ہے۔انہوں نے اعلان کیا کہ حکومت ایوی ایشن صنعت کی بھرپور سرپرستی جاری رکھے گی۔