18 اگست 2011
وقت اشاعت: 3:39
سعودی ایئر لائن کا خواتین کیلئے ملازمتوں کا اعلان
جنگ نیوز -
جدہ . . .. . . .سعودی ایئر لائن نے خواتین کی ملازمت کے لیے دروازے کھول دیے۔ سعودی ایئر لائن نے خواتین کا کوٹہ مخصوص کرتے ہوئے پہلی مرتبہ صنف نازک کے لیے ملازمت کے دروازے کھولے ہیں۔ کمپنی کی جانب سے جاری کردہ اعلان کے مطابق گریجویٹ اور ماسٹرڈگری ہولڈرخواتین سے آن لائن درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ خواتین امیدواروں کی انگریزی زبان کی استعداد اضافی قابلیت سمجھی جائے گی۔ گریجویٹ امیدواروں کی عمر کی حد 25 جبکہ ایم اے پاس کے لیے 30 سال مقرر کی گئی ہے۔ جس کے بعد چوبیس گھنٹے گذرنے کے دوران ہزاروں خواتین امیدواروں نے دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے ملازمت کے لیے درخواستیں دی ہیں۔