تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 اگست 2011
وقت اشاعت: 3:39

شام: سیکورٹی فورسز نے10افراد ماردیئے

جنگ نیوز -
دمشق. . . . . . . .شام میں سیکورٹی فورسز سے مزید دس افراد کو ہلاک کردیاجب کہ ملک بھر میں چھاپوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔سیکورٹی فورسز نے دس افراد کو ہومز میں ہلاک کیاجبکہ فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی بھی ہوگئے۔عرب ممالک اور مغرب نے شام میں مخالفین کے خلاف جاری کریک ڈاوٴن پر اقوام متحدہ کا خصوصی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ دوسری طرف شام کے صدر بشارالاسد نے حکمران جماعت باتھ پارٹی کی سینٹرل کمیٹی سے ملاقات کی،جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ بیرونی دباوٴ پر اصلاحات نہیں کریں گے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.