18 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:11
کراچی سے تعلق رکھنے والی خاتون امریکا میں قتل
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی سے تعلق رکھنے والی خاتون کو امریکا میں قتل کردیا گیا جب کہ شوہر گولیاں لگنے سے زخمی ہوگیا۔ امریکی اخبارات کے مطابق امریکی ریاست نیوجرسی میں ،نشیش نورانی اپنے شوہر، کاشف پرویز اور تین سالہ بیٹے کے ساتھ واک کررہی تھیں کہ تین نامعلوم ملزمان نے انہیں گولیوں کا نشانہ بنایا ، نشیش اسپتال میں چل بسیں۔ مقتولہ کی چھ سال قبل شادی ہوئی تھی۔