18 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:11
انگلینڈ اور بھارت کے درمیان آخری ٹیسٹ آج شروع ہوگا
جنگ نیوز -
لندن…انگلینڈاوربھارت کے درمیان سیریز کا چوتھااورآخری ٹیسٹ آج سے اوول میں شروع ہوگا،انگلینڈ کو سیریز میں تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے،یہ میچ جیوسوپربراہ راست نشرکریگا۔انگلینڈ نے بھارت کو ابتدائی تین میچز میں شکست دے کرنہ صرف سیریز اپنے نام کی بلکہ ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن بھی حاصل کرلی ہے،انگلش ٹیم کااگلا ہدف مہمان ٹیم کو وائٹ واش کرنا ہے۔اس میچ میں ان فٹ فاسٹ بولرانگلش فاسٹ بولرجیمزاینڈرسن کی شرکت مشکوک ہے۔دوسری جانب بھارتی ٹیم میں فاسٹ بولرآرپی سنگھ کی شمولیت کاامکان ہے،انہیں ظہیرخان کے سیریز سے باہرہونے کے بعدطلب کیا گیا،جیوسوپر بھارت اورانگلینڈ کے درمیان میچ براہ راست نشرکریگا۔