18 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:33
برمنگھم،پاکستانی نژاد برطانوی نوجوانوں کی نمازہ جنازہ آج اداکی جائیگی
جنگ نیوز -
برمنگھم…برطانیہ کے فسادات میں قتل ہونے والے تین پاکستانی نڑا د برطانوی نوجوانوں کی میتیں ان کے ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں جن کی نمازہ جنازہ آج ادا کی جائے گی ۔دوسری جانب پولیس کل ایک اور مبینہ قاتل کوعدالت میں پیش کر رہی ہے۔ دس اگست کو برمنگھم میں قتل ہونے والے ہارون جہان، شہزاد علی اور عبدالمصور کے چوتھے مبینہ قاتل کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے،جسے کل عدالت میں پیش کیا جائے گا، پولیس اس سے پہلے پاکستانی نژاد برطانوی باشندوں کے قتل کے الزام میں ،تین ملزمان جوشوا ڈونلڈ ،ایڈم کنگ اور سترہ سالہ نوجوان جس کا نام پولیس ظاہر نہیں کررہی ، کو گرفتار کرچکی ہے ،پولیس کے مطابق مقتولین کی لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا گیا جن کی نماز جنازہ آج ونسن گرین میں ادا کی جائے گی۔