18 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:24
برطانوی وزیراعظم کی فسادات میں ملوث افراد کو سزا دینے کی حمایت
آج نیوز - برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے گزشتہ ہفتے خونریز فسادات میں ملوث افراد کو سزائیں سنانے کی حمایت کی ہے۔ شمالی انگلینڈ کے دورے میں وزیراعظم نے کہا کہ جو کچھ برطانیہ کی گلیوں اورسڑکوں پر ہوا، وہ بہت افسوسناک تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ فسادات کرنے والوں کا رویہ غلط تھا جسے کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ انصاف ملزمان کو سزائیں سنا کر درست کام کر رہا ہے۔ ڈیوڈ کیمرون کے اتحادی لبرل ڈیموکریٹس نے فسادات کے دوران نرم رویہ اختیار کئے رکھا۔ جس کے باعث حکومت میں اختلاف پیدا ہونے کا امکان ہے۔