تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:7

کراچی میں بدامنی:تاجروں کا اولڈ سٹی کے مختلف بازار بند رکھنے کا فیصلہ

جنگ نیوز -


کراچی…کراچی میں جاری امن و امان کی مخدوش صورتحال سے جہاں کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثرہیں۔ وہیں بھتہ خوری کے واقعات میں اضافے نے تاجروں مشکل میں ڈال دیا ہے۔ کراچی میں گزشتہ روز سے جاری بگڑتے حالات سے جہاں ایک عام عادمی خوفزدہ ہے، وہیں عید کے آمد کے باوجود تاجراپنا کاروباربند رکھنے پر مجبور ہیں۔ آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر نے جیونیوز کو بتایا کہ، کراچی میں مخدوش صورتحال کے باعث آج اولڈ سٹی کے مختلف بازار بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ان میں زیادہ تر بازار ہول سیل مارکیٹوں کے ہیں جہاں سے شہر کے مختلف بازاروں میں مال سپلائی ہوتا ہے۔ تاجروں کے مطابق ویسے تو شہرمیں پورا سال بھتہ خوری کا بازار گرم رہتا ہے، جس میں کاروباری حضرات کو کروڑوں روپے سے ہاتھ دھونا پڑھتا ہے، لیکن رمضان المبارک کے دوران اس میں بھی دگنا اضافہ ہوجاتا ہے۔ دوسری جانب وفاق ایوان ہائیصنعت و تجارت کراچی صدر سعید شفیق نے جیونیوز کو بتایا کہ، شہر میں امن و امان کی خراب صورتحال سے کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوتی ہیں۔ مرنے والے شہری ہمارے بھائی ہیں، حکومت کو امن و امان کے لیئے اقدامات کرنے ہوں گے، شہر کی صورتحال پر کراچی چیمبرز نے ممبرز کا اجلاس طلب کرلیا ہے، جس میں میں شہر کی صورتحال کا جائزہ اور آیندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.