تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:52

طالبان کی طرف سے 8برس کے بچوں کو عسکری تربیت دینے کا انکشاف

جنگ نیوز -


کراچی…رفیق مانگٹ…مسلمانوں کو عسکریت پسند ثابت کرنے کے لیے مغربی میڈیا کا پروپیگنڈا جاری ہے جس کے لیے پاکستان کے قبائلی علاقوں میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کی نشان دہی کے لیے نت نئے انکشاف کر نا اس کا معمول ہے ۔اب حال ہی مغربی میڈیا نے طالبان کی طرف سے بچوں کو عسکری تربیت دینے کی ایک ویڈیو کا انکشاف کیا ہے۔برطانوی اخبار’دی مرر‘ کے مطابق دل ہلا دینے والی ویڈیو سے انکشاف ہوا ہے کہ طالبان مخالفین کو قتل کرنے کے لیے آٹھ سال کے بچوں کو تربیت دے ر ہے ہیں۔ اخبار کے مطابق طالبان کی طرف سے آٹھ برس کے بچوں کو مغربی ممالک کے خلاف جنگ کے لیے بھرتی کیا گیا ہے اور انہیں جنگی ٹریننگ دی جارہی ہے۔ اخبار کہتا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان وزیرستان کے قبائلی علاقے کی گھاٹیوں میں دہشت گردی کے ان ا سکولوں میں تربیت کی جارہی ہے۔ان کے جنونی کوچ انہیں حقیقی بندوقیں اور اصلی گولیاں استعمال کر نا سکھاتے ہیں۔اخبار کے مطابق یہسات منٹ کی نئی ویڈیوجہادی ویب سائٹس نے سنگین تصاویر کے ساتھ نشر کی ہے۔جس میں کچھ بچے مغربی طرز کی تربیت کرتے ہوئے اپنی عمر سے زیادہ دکھائی دیتے ہیں۔دیگر بچے اتنے چھوٹے ہیں کہ وہ ان ہتھیاروں کے پیچھے چھپ جائیں تو نظر نہیں آتے۔ویڈیو میں دس لڑکوں کے گروپ کو لیکچر دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے کہ کس طرح اللہ کے دشمن کو شکست دینی ہے۔لیکچر کے بعد انہیں کاغذ پر پستول اور مشین گن سے فائرنگ کرتے دکھایا گیا ہے۔ اخبار لکھتا ہے کہ ایک بالغ ٹرینر کیمرے کے سامنے آکر بلند آواز میں اعلان کرتا ہے کہ یہ مسلمانوں کے بچے ہیں جنہیں ہتھیاروں کے استعمال کی خصوصی تربیت دی جاتی ہے ۔ آخر پر نوجوان اپنی بندوقیں لہراتے ہوئے "اللہ اکبر" کا نعرہ لگاتے ہیں۔ایک مغربی سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ مستقبل کے جہادی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.