تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:45

کراچی: راجہ کریم داد کی آخری رسومات ادا

آج نیوز - کراچی میں گزشتہ رات نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے پیپلز پارٹی کے رہنما واجہ کریم داد کی آخری رسومات ادا کردی گئیں۔ واجہ کریم داد کی آخری رسومات کھارادر جماعت خانے میں ادا کی گئیں، جس میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کراچی ڈویڑن کے صدر نجمی عالم نے کہا کہ شہر میں جاری قتل و غارتگری پر اب مزید مفاہمت نہیں کرسکتے۔ انہوں نے حکومت اور سیکیورٹی اداروں سے مطالبہ کیا کہ گرفتار دہشتگردوں کی مشترکہ تحقیقاتی رپورٹ کی تفصیلات عوام کے سامنے لائی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ کراچی میں سخت ایکشن کیا جائے۔ تمام سیاسی جماعتوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کا آغاز کردینا چاہئے۔ نجی عالم نے کہا کہ واجا کریم داد کی پارٹی کیلیے خدمات بھلائی نہیں جاسکتیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.