18 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:52
رفیق الحریری کے قتل میں ملوث 4افراد پر فرد جرم عائد
جنگ نیوز -
بیروت…......جنگ نیوز…لبنان کے سابق وزیر اعظم رفیق الحریری کے قتل میں ملوث حزب اللہ کے 4مشتبہ افراد پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔ ادھر حزب اللہ نے فریق الحریری کے قتل میں ملوث ہونے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے فرد جرم کو رد کر دیا ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق رفیق الحریری کے قتل کی تحقیقات کے لیے اقوام متحدہ کی نگرانی میں قائم کردہ ٹربیونل نے اپنی رپورٹ میں چار مشتبہ افراد کو اس قتل میں فرد جرم عائد کی ہے اور کہا ہے کہ ان پر مقدمات چلانے کے لیے ثبوت موجود ہیں۔ان چاروں مشتبہ افراد کا تعلق حزب اللہ تنظیم سے اور ان کو قتل میں واقعاتی شواہد کی بنا پر جن میں ٹیلی فون ریکارڈ شامل ہے ملوث ٹھہرایا گیا ہے۔20ہزار صفحات پر مشتمل فردجرم کے مطابق دستیاب شواہد چاروں ملزمان کے خلاف مقدمہ چلانے کے لیے کافی ہیں۔یہ مقدمہ ملزمان کی عدم موجودگی میں ہی چلایا جائے گا کیونکہ جون میں فرد جرم لبنانی حکومت کو بھیجے جانے سے لیکر اب تک حکام چاروں میں سے کسی ایک ملزم کو بھی گرفتار نہیں کرپائے ہیں۔تفتیشی جج نے 20ہزار میں سے47صفحات شائع کرنے کی اجازت دی ہے۔