تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:4

ا مریکی معیشت مستحکم ہے اور چین کی سرمایہ کاری محفوظ ہے، امریکی نائب صدر

جنگ نیوز -
بیجنگ.... جنگ نیوز… امریکی نائب صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ا مریکی معیشت مستحکم ہے اوروہاں پر چین کی سرمایہ کاری محفوظ ہے۔امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بات انہوں گریٹ ہال آف دی پیپلز میں اپنے اعزاز میں ہونے والی خیرمقدمی تقریب کے بعد اپنے چینی ہم منصب ژی جین پنگ سے ملاقات کے دوران کی ۔انہوں نے چینی نائب صدر کو یقین دلایا کہ امریکی معیشت بہتر حالت میں ہے اور یہ کہ وہاں پر چین کی سرمایہ کاری محفوظ ہے۔چین نے امریکہ کو تقریباً 10کھرب ڈالر قرض دے رکھاہے اور اس لحاظ سے وہ دنیا بھر میں امریکہ کو سب سے زیادہ قرض فراہم کرنے والا ملک ہے۔ اس سے قبل چینی عہدے دار امریکی قرضوں کی حد میں اضافے کے معاہدے کے طریقہ کار اور جس طرح وہ نادہندگی سے بمشکل بچ سکاہے،اس پر اپنے تحفظات کا اظہار کرچکے ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.