18 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:2
کراچی: آگرہ تاج سے نجی کمپنی کی وین اغواء
آج نیوز - کراچی میں لیاری کے علاقے آگرہ تاج سے نجی کمپنی کی وین کو اغواء کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے آگرہ تاج سے نجی کمپنی کی وین کو اغوا کر لیا۔ وین میں تیرہ افراد سوار تھے۔ اغواء کاروں نے کچھ دیر بعد بارہ افراد کو چھوڑ دیا جبکہ ایک شخص کو اغواء کر لیا ہے۔