تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:4

امریکا اور مصر کی سالانہ مشترکہ فوجی مشقیں منسوخ

جنگ نیوز -
واشنگٹن.... جنگ نیوز… امریکا اور مصر نے قاہر ہ میں بے چینی کی فضا او رملک کی سیاسی صورت حال کی نزاکت کے پیش نظر اس سال اپنی مشترکہ فوجی مشقوں کے منصوبے منسوخ کردیئے۔ ایک امریکی فوجی ترجمان نے امریکی ریڈیو کو بتایا کہ عمومی طورپر مصر اور امریکا ہر دوسال کے بعد مشترکہ فوجی مشقیں کرتے ہیں اور اس سلسلے میں 2011ء کی آخری سہ ماہی میں یہ مشقیں ہوناتھیں۔امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان میجر ٹی جی ٹیلر نے کہ دونوں ممالک برائٹ اسٹار سلسلے کی اگلی مشترکہ مشقوں کا منصوبہ اگلے سال مرتب کریں گے جو 2013ء میں ہوں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.