تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:15

میسی کا جادو پھر چل گیا،اسپینش سپرکپ بارسلونا کے نام

جنگ نیوز -


بارسلونا…لائنل میسی کی شاندار کارکردگی نے بارسلونا کو اسپینش سوپر کپ کا فاتح بنادیا، سیکنڈ لیگ میں بارسلونا نیریال میڈرڈ کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی ۔ بارسلونا کے ہوم گراوٴنڈ نو کیمپ میں کھیلے گئے میچ میں آغاز ہی سے دونوں ٹیموں نے بھرپور مقابلہ کیا، 15 ویں منٹ میں اینڈریاس انیسٹا نے گول کرکے میزبان ٹیم کو برتری دلائی جسے ریال میڈرڈ کی جانب سے کرسٹیانو رونالڈو نے 20 ویں منٹ میں برابر کردیا ، 45ویں منٹ میں لائنل میسی کے گول نے بارسلونا کو ایک بار پھر سبقت دلا دی، اس برتری کو 82ویں منٹ میں کریم بنزیما نے 2-2 سے برابر تو کیا لیکن میسی نے آخری لمحات میں ایک بار پھر گیند کو جال تک پہنچاکر جیت کو یقینی بنادیا اور بارسلونا کی ٹیم سپر کپ کی فاتح بن گئی، دونوں ٹیموں کے درمیان فرسٹ لیگ میچ 2-2 گول سے برابر رہا تھا، آرسنل کے سابق کپتان فیبریگاس کا یہ بارسلونا کی جانب سے پہلا میچ تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.