تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:26

کرینہ کپور نے ایک بار پھر شادی کی خبروں کی تردید کر دی

جنگ نیوز -


ممبئی…جنگ نیوز…بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے شادی کی خبروں کی ایک بار پھر سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فی الحال ان کے پاس شادی کیلئے بالکل بھی وقت نہیں ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ فروری 2012ء میں ان کی شادی اور شادی کے لباس کی تیاری کی تمام خبریں بالکل بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت وہ فلموں کی شوٹنگ میں بہت زیادہ مصروف ہیں، مصروفیت سے فارغ ہونے کے بعد ہی وہ شادی کے متعلق سوچیں گی۔ فلم را ون سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ انہیں فلم را ون کی ریلیز کا شدت سے انتظار ہے، امید ہے کہ فلم شائقین کو پسند آئے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.