تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:49

امریکی کساد بازاری کے پیش نظر خام تیل کی قیمتوں میں کمی

جنگ نیوز -


سنگاپور…امریکا میں ممکنہ کساد بازاری کے پیش نظر ایشیائی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی جارہی ہے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ایشیائی منڈی میں امریکی خام تیل ستمبر کے سودوں کی قیمت میں 36سینٹس کی کمی دیکھی جارہی ہے اور یہ 87ڈالر 22سینٹس فی بیرل پر دیکھا گیا جبکہ برینٹ نارتھ سی خام تیل کی قیمت 9سینٹس کمی کے بعد 110ڈالر 51سینٹس فی بیرل پر ٹریڈ ہوتا دکھائی دیا۔ ماہرین کے مطابق تیل کے سرمایہ کاروں امریکی معیشت کو بہت گہری نظر سے دیکھ رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.