18 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:49
اقوام متحدہ ٹریبونل کی فرد جرم میں ٹھوس ثبوت نہیں،حزب اللہ
جنگ نیوز -
بیروت…جنگ نیوز…لبنان میں سرگرم تنظیم حزب اللہ نے سابق وزیر اعظم رفیق حریری قتل کیس کے سلسلہ میں اقوام متحدہ کی خصوصی عدالت کی جانب سے تنظیم کے چار ارکان کے خلاف جاری فردم جرم کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے تحقیقاتی ٹرایبونل کی جاری کردہ فرد جرم میں حزب اللہ کے چار ارکان کو قصور وار قرار دینے کے ٹھوس ثبوت موجود نہیں اور نہ ہی فرد جرم میں کوئی براہ راست دلیل پیش کی گئی ہے۔ ادھر لبنانی وزیر اعظم سعد حریری کے فرزند سعد حریری نے یو این ٹریبونل کے فیصلے کے فوری بعد حزب اللہ سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لئے تعاون کرے۔ یہ بات حزب کے سیکریٹری جنرل حسن نصراللہ نے نے اقوام متحدہ کے پری ٹرائیل ٹریبونل کے فیصلے پر اپنا رد عمل بیروت میں ایک افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئی کہی۔سیکریٹری جنرل نے کہا کہ ہم نے یو این ٹریبونل کی فردم جرم کا بغور مطالعہ کیا ہے، ہمیں اس میں رفیق حریری قتل میں ملوث ہونے سے متعلق حزب اللہ ارکان کیخلاف کوئی براہ راست ثبوت نہیں ملے۔اقوام متحدہ کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یو این فرد جرم میں جو باتیں بطور دلیل پیش کی گئی ہیں وہ ان کی جماعت کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت نہیں بلکہ بھونڈا مذاق ہے۔