18 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:12
دیپیکا پاڈوکون بھی رنویر سنگھ کے ساتھ کام کرنے کو بے تاب
جنگ نیوز -
ممبئی…بھارتی فلم ہیروٴنز آجکل بالی ووڈ کے 'ون ہٹ ونڈر ، رنویر سنگھ کے ساتھ کام کرنے کو بے تاب ہیں۔2010 کی سپر ہٹ فلم بین باجا بارات سے بالی ووڈ میں انٹری لینے والے اداکار رنویر سنگھ فلم انڈسٹری میں ہاٹ پراپرٹی بنتے نظر آرہے ہیں۔ حال ہی میں دبنگ ایکٹریس سوناکشی سنہا نے ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا اور اب سامنے آیا ہے کہ دیپیکا پاڈوکون بھی ان کے ساتھ کام کرنے کو بے تاب ہیں۔ خبروں کے مطابق بالی ووڈ کی نئی پود میں سیرنویر ہی دیپیکا کے فیوریٹ ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ رنویر کی ایکٹنگ کے ساتھ ساتھ ان کی خود اعتمادی بھی متاثر کن ہے۔